جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

فلسطینی نرس کی شہادت جابر صہیونیوں کی ذلت کا باعث ہے ،ایران

datetime 3  جون‬‮  2018 |

تہران (آئی این پی ) ایران کے وزیر خارجہ جوادظریف نے کہا ہے کہ خاتون فلسطینی نرس کی شہادت غاصب صہیونیوں کی بڑی ذلت کا باعث ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جابر صہیونیوں کے حق میں امریکی مسودہ قرارداد کو ویٹو کرنا اور غزہ میں خاتون فلسطینی نرس کی شہادت کو ناجائز صہیونی ریاست کی مزید ذلت کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ناجائز صیہونی حکومت ایرانی عوام کو نا معقول پیغام

بھیجتی ہے اور دوسری جانب صہیونیوں کے حمایتی امریکی حکام جو غزہ میں پرامن مظاہرین پر صہیونی فورس کی پرتشدد کارروائیوں کی حمایت میں قرارداد پاس کرواتے ہیں، صیہونی فورسز نے زخمیوں کو امداد فراہم کرنے والی خاتون فلسطینی نرس کو شہید کردیا اور یہ ذلت سے بڑھ کر بڑی ذلت ہے۔واضح رہے کہ غاصب صہیونی فورسز نے جمعہ کے روز عظیم واپسی مارچ کے دوران ایک خاتون فلسطینی نرس ‘رزان اشرف النجار’ کو اس وقت شہید کردیا کہ جب وہ زخمی فلسطینیوں کی مرہم پٹی کر رہی تھیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…