پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری میچ آج سے لیڈز میں شروع ہوگا ،تیاریاں مکمل،کون کون میدان میں اترے گا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز (این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (آج)یکم جون سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20 سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے میزبان ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف اسی کی سرزمین پر سیریز جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے کہ تو یہ ان کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس فتح میں محمد عامر نے 5 وکٹیں لے کر اہم کردار ادا کیا تھا خصوصاً دوسری اننگز میں ان کی 4 وکٹوں نے انگلش ٹیم کی میچ میں واپسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعے سے ہیڈنگلے میں شروع ہو گا اور عامر نے اس میچ میں بھی فتح پر نظریں جما لیں اور انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم سیریز جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو یہ ان کے کیریئر کا سب سے بڑا کارنامہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتنا بڑا کارنامہ ہے، اگر ہم سیریز جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں تو یہ میری زندگی کا سب سے یادگار لمحہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے گھر لارڈز میں میچز جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے، ہم لارڈز میں عمدہ کھیل پیش کیا لیکن اب یہ وقت گزر چکا ہے اور ہمیں اگلے کیلئے بھرپور تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے۔عامر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی کارکردگی اور فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو خبردار کیا کہ لیڈز میں انگلش ٹیم اپنی بقا کی جنگ لڑنے کی غرض سے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترے گا۔فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ انگلینڈ ایک بہترین ٹیم ہے ٗ

میرے خیال میں یہ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور وہ ہم پر بھرپور طریقے سے پلٹ کر وار کریں گے تاہم ہم بھی ان کے چیلنج کیلئے تیار ہیں۔محمد عامر نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار باؤلنگ کا تمام تر سہرا باؤلنگ کوچ اظہر محمود کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ شاندار کامیابی کا کریڈٹ تمام باؤلرز خصوصاً محمد عباس اور حسن علی کو جاتا ہے تاہم اس کا اصل سہرا اظہر محمود کے سر ہے جو ہمارے ساتھ بہت سخت محنت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آگے گیند کرو’

اور میرے خیال میں لارڈز میں یہی اصل فرق ثابت ہوا۔محمد عامر نے کہا کہ ہم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی اسی منصوبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور میں ہمیشہ اس کا کریڈٹ اظہر محمود کو دوں گا کیونکہ ہماری کامیابی میں ان کا مرکزی کردار ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں انجرڈ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی جگہ نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کوچ مکی آرتھر نے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو انڈور پریکٹس بھی کروائی۔ذرائع کے مطابق فخر زمان، سعد علی اور عثمان صلاح الدین میں سے کسی ایک کو موقع دیا جانا تھا تاہم عثمان صلاح الدین کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔عثمان صلاح الدین نے 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 6329 رنز بنا رکھے ہیں۔خیال رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 68 رنز بنانے والے بابر اعظم بین اسٹوکس کی گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔انجری کے باعث بابر اعظم تقریباً دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…