واشنگٹن(سی پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے،امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کیلئے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدار کی توقع رکھتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دی تھی۔