اسلام آباد( آن لائن)ایم پی اے یعقوب شیخ نے کہا کہ نجی اخبارات میں میری کرپشن کے حوالے سے چھپنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں اور مخالفین مجھے آئندہ الیکشن میں ہرانے کے لئے ایسے پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حنین کنسٹرکشن کمپنی میرے والد کی ہے اور ہم بھائی اس کمپنی میں ڈائریکٹر ہیں آپ پاکستان کے آئین کے مطابق کسی بھی کمپنی میں تھوڑے سے شیئرز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کام کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 2008ء سے قبل میرے 16ارب روپے کے کام بھی رہے تھے لیکن جیسے ہی میں سیاست میں آیا تو میرا 16ہزار روپے کا بھی کام نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے5روپے کی بھی کرپشن نہیں کی ہے۔ گالف سکینڈل میرے بھائی کا ہے ۔ رائل پام میں اربوں روپے کے قرضے لئے ہیں اور ابھی ایک روپے کی بھی زمین نہیں بیچی۔ رائل پام کا کیس گزشتہ دس سال سے سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ہم نے کبھی بھی نہ کرپشن کی ہے اور نہ اس کے فروغ پر بات کی ہے۔