اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھنے اوراس کو تضحیک کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہونے پرتحریک انصاف کے رہنما زید تالپور اور دیگر ملزمان کو چھ ماہ قید ۔ ایک ملزم بری ۔نجی ٹی وی کےمطابق پولیس نے ایک سال قبل دومئی کو تحریک انصاف کے رہنما نواب زید تالپور پر کنری تھانے پر حملے اور مبینہ طور پر زید تالپور کی جانب سے ایس ایچ او کنری کی کرسی پرقبضہ کا کیس درج کیا تھا ۔یہ کیس تحریک انصاف
کے رہنماؤں زید تالپور سمیت دیگر افراد کے خلاف سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔سول جج علی حسن مری کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زید تالپور اور دیگر پانچ ملزمان جن میں نواب زید تالپور حسن تالپور،جمیل مارواڑی لچھمن اور عبدالکریم وغیرہ کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی پولیس نے سزا ہوتے ہی زید تالپور اور دیگر ملزمان کو حراست میں لےلیا ۔ایک ملزم گل کو باعزت بری کردیا گیا۔