اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کمپنیز کرپشن سکینڈل ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی بلال مصطفیٰ کو بے ضابطگیاں اور کرپشن سامنے آنے پر برطرف کر دیا گیا، بیرون ملک فرار۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ میں پنجاب کمپنیز کرپشن سکینڈل کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور کرپشن سامنے آنے پر ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
کے ایم ڈی بلال مصطفیٰ کو برطرف کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف نے بلال مصطفی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے، بر طرف کرنے کی منظوری کے بعد ایم ڈی بلال مصطفی نے بیرون ملک سے استعفی بھیجواء دیا۔ بے ضابطگیوں اور کرپشن سامنے آنے پر بلال مصطفی بیرون ملک فرار ہوئے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابق بلال مصطفی بغیر بتائے ملک سے فرار ہوئے، جس پر کارروائی ہو گی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیاں اور کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔