بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 جولائی کے آخر یا اگست میں آنے کا امکان

datetime 29  مئی‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 جولائی کے آخر یا اگست میں متعارف کرایا جاسکتا ہے اور یہ اس کمپنی کی سب سے طاقتور ڈیوائس ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر نئی لیکس کو درست مانا جائے تو یہ فون سام سنگ کے دیگر فونز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا۔

اسماررٹ فونز کی معلومات لیک کرنے والے معروف ٹوئٹر صارف @Ice Universe کے مطابق گلیکسی نوٹ 9 سام سنگ کا پہلا ہوگا جس میں 8 جی بی ریم دی جائے گی۔ اسی طرح یہ جنوبی کورین کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں 512 جی بی اسٹوری دی جائے گی تاہم یہ دونون فیچرز نوٹ 9 کے بیس ماڈل میں نہیں ہوں گے جو کہ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوسکتا ہے ، اس وقت ایس 9 پلس کے ٹاپ اینڈ ورژن میں سکس جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی جارہی ہے۔اس کے مقابلے میں گلیکسی نوٹ 9 کے ٹاپ اینڈ ورژن میں 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی جائے گی اور اس وقت صرف ایک ڈیوائس میں ہی 512 جی بی اسٹوریج دی جارہی ہے جو کہ ہیواوے کا پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس ہے۔ عام طور پر 512 جی بی سٹوریج لیپ ٹاپ میں ہی ملتی ہے ، سٹوریج اور ریم سے ہٹ کر بھی یہ فون صارفین کو دنگ کردینے والا ہوگا ، اس کا ڈیزائن تو ممکنہ طور پر گزشتہ سال کے گلیکسی نوٹ 8 جیسا ہی ہوگا تاہم اس کے ہارڈوئیر میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ گلیکسی نوٹ 9 اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر یا کمپنی کے اپنے ایکسینوس 9810 پراسیسر سے لیس ہوگا، اس کے بیسک ماڈل میں سکس جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہوگی، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم، ڈوئل کیمرہ سسٹم جو کہ مختلف آپرچر لینسز کے ساتھ ہوگا، جیسا گلیکسی ایس

نائن سیریز میں دیا گیا ہے ، سام سنگ کی جانب سے یہ اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے کہ یہ فلیگ شپ فون پہلے سے بہتر ورچوئل اسسٹنٹ بیکسبی 2.0 کے ساتھ ہوگا۔ یہ فون ممکنہ طور پر 6.4 انچ کے 18:5:9 ریشو ڈسپلے کے ساتھ ہو گا جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی ، گزشتہ سال گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت 930 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی اور اب کی بار امید کی جاسکتی ہے کہ اس کا بیسک ماڈل ماڈل 930 سے 950 ڈالرز میں ہی فروخت ہوگا جبکہ ٹاپ اینڈ ورژن کی قیمت 1 ہزار سے 12 سو ڈالرز کے درمیان ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…