منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنیوالے لیگی کارکن پرتشدد کے معاملے کا ڈراپ سین،نواز شریف نے روتے ہوئے کارکن کو گلے لگایا تو اس نے کیا کہا؟ حیرت انگیزصورتحال

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے لیگی کارکن کو سکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، نواز شریف نے کارکن کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگایا جس پر اس نے خوش ہو کر

شیر شیر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ یہ واقعہ الحمراء ہال لاہور میں یومِ تکبیر کے حوالے سے منعقدہ کنونشن میں پیش آیا۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سٹیج پر اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک ایک لیگی کارکن نے ہاتھ ملانے کیلئے ان کی جانب دوڑ لگا دی لیکن سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے پکڑ کر خوب پٹائی کی اور تشدد کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے لے گئے ۔ اس دوران پنڈال میں موجود کارکنوں نے بھی اس پر تشدد شروع کر دیا جس پر کارکن رونے لگا تو خواجہ سعد رفیق پنڈال میں آئے اور کارکن کو گلے لگا کر بوسہ دیا اور اسے واپس اسٹیج پر لے کر گئے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کارکن کو اسٹیج پر بلا کر گلے سے لگایا۔ جس پر اس نے زور زور سے شیر شیر کے فلک شگاف نعرے لگانا شروع کر دیئے ۔اس موقع پر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی والوں کو نہیں پتہ کہ نواز شریف اور عوام میں عاشق اور معشوق کا رشتہ ہے۔ میرا بھائی میاں صاحب کو پیار کرنے آیا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں عوام اور قائد کے درمیان رشتے کو بھی سمجھو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…