بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے ڈاکٹر قدیر کو ماہانہ کتنی پنشن دی جاتی ہے ؟ پہلی تنخواہ کتنی مقرر ہوئی؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور پاکستانی ایٹمی بم کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ماہانہ پنشن 4467 روپے دی جاتی ہے جبکہ ابتداء میں تین ماہ تک کوئی تنخواہ نہیں دی گئی جبکہ چوتھے مہینے صرف تین ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خا ن ایک مضمون میں لکھتے ہیں کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں ابتداء میں حکومت پاکستان نے مجھے چار ماہ تک نہ کوئی تنخواہ ادا کی

اور نہ کوئی مراعات، صرف ایک گھر میں رکھا گیا جہاں نہ کوئی فرنیچر تھا اور نہ ہی کوئی دیگر سازو سامان ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میری پہلی تنخواہ تین ہزار روپے مقرر کی تھی جو ابتدائی دنوں میں چار ماہ کے بعد مجھے ملی ۔سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو واحد شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں مدد کی تھی جبکہ دیگر افراد میں جنرل ضیاء ، غلام اسحاق خان ، جنرل ایس اے زید نقوی اور سابق وزیر خارجہ آغا شاہی تھے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ایٹمی بم بنانے کا صلہ مجھے گھر میں قید کر کے دیا ۔ سابق صدر مشرف نے امریکی صدر بش کی ایک کال پر ایٹمی بم بنانے والے بانی راہنما ڈاکٹر قدیر خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو گھر میں قید کیا تھا اور ان گنت صعوبتیں دیں ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے اس مضمون میں لکھا ہے کہ وہ یورپ میں اربوں ڈالر کی مراعات لگثرری زندگی اور مراعات چھوڑ کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لئے پاکستان واپس آئے تھے اور کہوٹہ لیبارٹری میں ریسرچ کر کے پاکستان کو ایٹمی بم دیا تھا اس کے بعد میزائل پروگرام بھی دیئے جس کے نتیجہ میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا لیکن اس پوری کاوش اور محنت کا صلہ نواز شریف لیتے ہیں اور اب خود کو ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ دیتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…