اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخواہ حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کا نام واپس لے لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کا نام واپس لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخواکے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کانام اپوزیشن کے تحفظات
کے بعد ڈراپ کیا گیا ہے ۔ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ منظور آفریدی کا نام اپوزیشن کے تحفظات کے بعد واپس لیا گیا۔ نئے نام کا اعلان عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی آج تحلیل ہو جائیگی ۔اسمبلی کا آج الوداعی اجلاس ہوگا۔