ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

کچھ انڈین کافی عرصے سے میرے پیچھے تھے، جب بھارتی فکسر کی گرائونڈمین سے بات چیت شروع ہوئی تو میں نے فوراََ۔۔پچ فکسنگ سکینڈل میں پاکستانی کھلاڑی حسن رضا کھل کر سامنے آگئے، سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 26  مئی‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی) کرکٹر حسن رضانے کہا ہے کہ ویڈیو کے ذریعے مجھے پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے، بھارت کے لوگ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، میں اگر متحدہ عرب امارات کی ٹیم کیلئے بھی کھیلتا تو یہ میرا ایک ورلڈ ریکارڈ ہوتا تاکہ میں 2ملکوں کی ٹیموں کی جانب سے کھیل چکا ہوں ، میں پہلے بھی

میچ فکسنگ سے متعلق (آئی سی سی) کو آگاہ کرچکا ہوں، جس دن ویڈیو بنی تو میں وہاں سے اٹھ گیا کیونکہ مجھے شک ہوا کہ وہاں پر میچ فکسنگ ہورہی ہے۔ اتوار کو کرکٹر حسن رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ انڈین کافی عرصے سے میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، جس دن ویڈیو بنی اس دن جب ان لوگوں کی آپس میں باتیں شروع ہوئیں تو میں وہاں سے اٹھ گیا، کیونکہ مجھے شک ہوا تھا کہ وہاں پر میچ فکسنگ ہورہی ہے، یہ پرانی ویڈیو ہے ، مجھے پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا، میرا پاکستان میں کرکٹ میں نام ہے اس لئے میرانام اس ویڈیو میں استعمال کیا گیا، بھارت کے لوگ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، بھارت کے لوگ دبئی میں کرکٹ میں بہت زیادہ شامل ہوتے ہیں، اگر میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کیلئے کھیلتا تو یہ میرا ایک ورلڈ ریکارڈ ہوتا کہ میں دو ملکوں کی ٹیموں کی جانب سے کھیل چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہوں ۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…