منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر پاکستان کی خدمت کی ٗجنہوں نے اپنے مفادات کیلئے غلطیاں کیں ان سے بادشاہ کی طرح کا سلوک کیا جاتا ہے ، اسد درانی: کل جی ایچ کیو میں پیش ہونے کی تصدیق

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /اسلام آباد (این این آئی)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی نے متنازعہ کتاب لکھنے پرکل پیر کو جی ایچ کیو میں پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نئی کتاب سے متعلق فوج کو اپنا کیس پیش کرینگے ۔اپنے ٹوئٹر پر جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے کہاکہ انہوں نے فوج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی اور انہیں یقین ہے کہ فوج ان کے موقف سے اتفاق کریگی ۔انہوں نے مزید کہاکہ انہیں اپنے لوگوں کی جانب

سے الزامات پر افسوس ہوا ہے ۔سابق آئی ایس آئی چیف نے کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر پاکستان کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے دوسروں کیلئے خدمت کی ہے انہیں اس طرح صورتحال کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور جنہوں نے اپنے مفادات کیلئے غلطیاں کی ہیں انہیں بادشاہ کی طرح کا سلوک کیا جاتا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کے دو سابق سربراہوں کی کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: را، اٰئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’ کی اشاعت پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ کتاب پر فوج کو تحفظات ہیں اور ا س سلسلے میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی جی ایچ کیو میں پیش ہو کر وضاحت کریں ۔واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی سابق ‘را’ چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی ہے ٗ کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی ۔کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی ٗ اْن میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسددرانی کی کتاب پرقومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے ۔دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی کتاب کی اشاعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر لکھی ہوتی تو اس پر غدار کا فتویٰ لگا دیا جاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…