اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے فاٹا کے انضمام سے متعلق افغانستان کا بیان مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ ہماری پارلیمنٹ کا فیصلہ عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے ۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کی جانب سے فاٹا کے انضمام سے متعلق لگایا گیا الزام مسترد کر دیا اور
کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کا فیصلہ عوامی خواہشات کا آئینہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی اپنائے کیونکہ پاکستان ایسی ہی پالیسی پر عمل کر رہا ہے اور اس نے کبھی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ۔