لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ٹریزا مے اپنے شوہر فلپ جون کے ہمرا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں جو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جارہا ہے۔
اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی، بزنس مین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان بھی موجود تھے۔برطانوی وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کو کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ لارڈز کے میدان پر ہمیشہ تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آتی ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچز دلچسپ ہوتے ہیں۔ٹریزا مے نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے کھیل کے پہلے روز بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو شاندار گیند بازی کی بدولت 184 پر آؤٹ کیا تھا۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی فارم اچھی ہے اور ڈسپلن کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی کامیاب ہوگی۔برطانوی وزیراعظم تین گھنٹے تک گراؤنڈ میں موجود رہیں اور پاکستانی شائقین کے درمیان گھل مل گئیں۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ٹریزا مے اپنے شوہر فلپ جون کے ہمرا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں جو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جارہا ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی، بزنس مین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان بھی موجود تھے۔برطانوی وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کو کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے۔