پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا کوئی آسان کام نہیں ،چینی وزیر اعظم

datetime 25  مئی‬‮  2018

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا کوئی آسان کام نہیں ،نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے مواقعوں کی فراہمی کو بہتر کیا جائے ، کالج گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا ملک میں جدت اور اختراع کے تیز تر فروغ کی اہم بنیاد ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں کالج گریجویٹس کے لیے روزگار اور

کاروبار کے مواقعو ں کی فراہمی سے متعلق ایک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کانفرنس میں اہم ہدایات دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کالج گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا نہ صرف عوام کی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے متعلق ہے بلکہ یہ ملک میں جدت اور اختراع کے تیز تر فروغ کی اہم بنیاد بھی ہے۔ رواں سال بیاسی لاکھ نوجوان کالج سے گریجویٹ ہوئے ہیں – تعداد کے اعتبار سے یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس لئے روزگار کے مواقعوں کو فروغ دینا کوئی آسان کام نہیں ہے۔وزیراعظم نے مختلف علاقوں اور اداروں کو شی جن پھنگ کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کے مطابق، روزگار سے متعلق پالیسیوں پر موثر عمل درآمد کرنے اور کالج گریجویٹس کے لیے روزگار اور کاروبار سے متعلق سروسز کو بہتر انداز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممکنہ طریقوں سے کالج گریجویٹس کے لیے روزگار کی فراہمی کے معیار کو مستحکم بنایا جائے گا تاکہ اعلی سطحی ترقی اور عوام کی زندگی کی بہتری کے لئے مزید اہم خدمات سرانجام دی جاسکیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…