اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

چین کا بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا، سرحدی علاقے میں ایسا کام شروع کردیا کہ بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں،زمین میں سرنگیں کھود کر کیا، کیاجارہاہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  مئی‬‮  2018 |

نئی دہلی /بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے سرکاری میڈیا نے اس رپورٹ کو مسترد کیا ہے، جس کے مطابق چین کی کان کنی کی مہم بھارت کے ساتھ اس کے متنازع علاقے تک پہنچنے والی ہے اور ہمالیہ دوسرا ساؤتھ چائنا سی یا جنوبی بحیرہ چین بن سکتا ہے۔

اس سے قبل ایک رپورٹ کہا گیا تھا کہ چین ہیونزے میں بڑے پیمانے پر کھدائی کر رہا ہے جہاں قیمتی معدنیات مل رہی ہیں۔چینی میڈیا نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ دونوں ممالک کے درمیان حساس معاملات کو بھڑکانے کا کام کرتی ہے۔ادھر چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس نے بھارتی رپورٹ کا نوٹس لیا ہے۔ بہرحال خارجہ وزارت نے یہ بھی کہا کہ رپورٹ میں جس علاقے کا ذکر کیا گیا ہے وہ مکمل طور پر چینی علاقہ ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ چین اپنے علاقے میں باقاعدگی سے تحقیقاتی کام کرتا ہے۔ یہ ہماری خود مختاری کے تحت آتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ میڈیا ان معاملوں کو سنسنی خیز بنا کر پیش نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا نے واویلا کیا تھا کہ ہمالیہ میں چین کی کان کنی سے انڈیا اور چین کے درمیان نئی فوجی کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ کے عنوان سے شائع ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہ وہاں گہری سرنگیں کھودی جا رہی ہیں۔ بجلی فراہم کر دی گئی ہے اور ایک ایئر پورٹ کی تعمیر بھی جاری ہے۔رپورٹ میں بیجنگ میں قائم چائنا یونیورسٹی آف جیو سائنسز کے ایک پروفیسر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔اس سے علاقے میں چینی آبادی کو استحکام حاصل ہو گا اور انڈین علاقے میں کسی بھی قسم کی فوجی مہم کو انجام دینے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ‘یہ ساؤتھ چائنا سی کی ہی طرح ہے۔رپورٹ میں چین کے شہر ووہان میں قائم چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے ریسرچر کا حوالہ بھی ہے جن کا کہنا چین نے جو کام ساؤتھ چائنا سی میں کیا ہے وہی کام یہ ہمالیہ کے علاقے میں کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…