جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ نے اسرائیل کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر حملے کا گرین سگنل دیدیا کیونکہ۔۔!!!خوفناک دعویٰ سامنے آگیا،پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے اسرائیل کو پاکستانی ایٹمی اثاثوں پر حملہ کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا۔ سابق بیورو کریٹ اور امریکی تھنک ٹینک تک رسائی رکھنے والے امریکہ میں مقیم پاکستانی نذرمحمد چوہان کا سنسنی خیز دعویٰ ۔نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نذرمحمد چوہان نے کہا کہ جہاں تک اس خبر کی بات ہے وہ سو فیصد درست ہے، یہ خبر امریکہ یا امریکی اداروں کو چلانے والے افراد کی طرف سے براہ راست آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن اس خبر کے حوالے سے میرا بلاگ چھپا، اس کے اگلے دن ڈان میں اس سے ملتی جلتی خبر آئی انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے صحافی دوست نے بتایا کہ کسی اینکر نے پرویز مشرف سے اس قسم کی خبروں کی گردش پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس حد تک نہیں جائیں گے۔ نذر چوہان نے کہا کہ میرے خیال میں خبر بالکل درست ہے مگر اس پر عملدرآمد کے حوالے سے لگتا ہے کہ پاکستان کو کسی جانب لے جانے کی ڈیل ضرور ہے، پینٹا گون کا پاکستانی فوج کے ساتھ تعلق کبھی ختم نہیں ہو سکتا اور پاکستانی فوج کے ساتھ ہی کوئی پروگرام پینٹا گون نے آگے چلانا ہے، پاکستانی تنصیبات کسی ایک جگہ نہیں بلکہ پھیلی ہوئی ہیں، پینٹاگون کی اگر پاک فوج سے کوئی ڈیل ممکن نہ ہوئی تو وہ اس حد تک جائیں گے۔کس قسم کی اور کونسی ڈیل سے متعلق سوال کے جواب میں نذر محمد نے کہا کہ ڈیل پاکستانی فوج یا سٹیبلشمنٹ اور امریکہ کے درمیان ہو گی، امریکہ کو پینٹاگون چلاتا ہے۔ ڈیل پاکستانی فوج کے ساتھ ہو گی کہ فوج سے کیا کروانا ہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ بالکل مختلف رویہ ہے تاہم نوازشریف کو بچانے جیسا کوئی معاملہ امریکہ میں نہیں ہے، نوازشریف کو صرف امریکی میڈیا کی سپورٹ حاصل ہے۔

پینٹاگون میں نوازشریف کی کوئی رسائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این او کی میٹنگز میں دیکھا جائے تو نکی ہیلے جس طرح پاکستان یا مسلمانوں کے خلاف ہیں اس پر بھی ٹرمپ سے شدید اختلافات ہو گئے ہیں۔ نکی ہیلے نے بھی امریکی وزیرخارجہ بننا تھا مگر اب جو وزیرخارجہ آئے ہیں وہ سی آئی اے میں رہے ہیں اور پاکستان اور سی آئی اے کی لڑائی کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں خود کو کسی ادارے کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہتا،امریکہ میں معاملات مسلمانوں کے لئے بہت سنجیدہ ہیں اور میں امریکہ میں سیاسی پناہ لئے ہوئے ہوں۔ امریکی تھنک ٹینک سے رابطے ہیں تاہم براہ راست کوئی لنک نہیں۔ امریکہ میں نیئرزیدی کے ساتھ معاملات خراب ہونے کے بعد کوئی بھی صحافی سنجیدہ معاملوں میں امریکہ سے گفتگوکرنے کو تیار نہیں اور نہ اس حد تک جانا چاہتا ہے کہ ان کے امریکی انٹرسٹ خراب ہوجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…