اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

ماریا شراپووا 11 درجے کی چھلانگ لگاکر29 ویں نمبر پر آگئیں

datetime 22  مئی‬‮  2018 |

پیرس(این این آئی) ویمنز سنگلز ٹینس رینکنگ میں اٹالین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں رسائی پانے والی ماریا شراپووا 11 درجے کی چھلانگ لگاکر29 ویں نمبر پر آگئیں۔گزشتہ روز جاری کردہ ویمنز سنگلز ٹینس رینکنگ میں اٹالین اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی پانے والی ماریا شراپووا 11 درجے کی چھلانگ لگاکر29 ویں نمبر پر آگئیں، روم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنے والی الیناسویٹولینا بدستور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

فائنل میں ان سے شکست کے باوجود سیمونا ہالیپ نے نمبرون پوزیشن برقرار رکھی، کیرولین ووزنیاسکی نے دوسری اور گاربین مگروزا نے تیسری پوزیشنز برقرار رکھیں، جیلیان اوسٹاپینکو نے کیرولینا پلسکووا کو پیچھے دھکیل کر پانچویں پوزیشن ہتھیالی، پلسکووا ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئیں، فرانس کی کیرولین گارشیا نے ساتویں، پیٹرا کیوٹوا نے آٹھویں، وینس ولیمز نے نویں اور سلون اسٹیفنز نے ٹاپ ٹین کے آخری درجے پر جگہ بنائے رکھی۔جولیا گوریجس حسب سابق 11 اور اینجلیک کیربر 12ویں نمبروں پر رہیں، میڈیسن کیز نے ایک درجے ترقی ملنے پر 13ویں نمبر پر قدم رکھ دیے، ڈاریا کیساٹینکا ایک درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبرپر چلی گئیں،کوکو وینڈی ویگ15، الیسی مارٹینز16 اور ایشلیگ بارٹی 17ویں نمبروں پر ہیں، ان تینوں کو ایک ایک درجے بہتری میسر آئی، کیکی بارٹینز 3 قدم پیچھے ہٹ جانے پر 18ویں نمبر پر چلی گئیں، میگڈیلینا ریبریکووا 19 اور اناستاسیجا سیواسٹووا 20ویں نمبروں پر ہیں۔دوسری جانب مینز سنگلز رینکنگ میں رافیل نڈال نے راجرفیڈرر کی جگہ دوبارہ نمبرون پوزیشن سنبھال لی، نووک جوکووک 4 درجے تنزلی کا شکار ہوکر 22ویں نمبر پر چلے گئے، روم میں اعزاز کا دفاع نہ کرپانے والے جرمن اسٹار الیگزینڈر زیوریف نے تیسری پوزیشن بحال رکھی، مارن کلک ایک درجے بہتری ملنے پر چوتھی پوزیشن پر آگئے۔گریگور دیمیتروف تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپر چلے گئے،ارجنٹائنی اسٹار جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے چھٹی، کیون اینڈرسن نے ساتویں، ڈومنیک تھیم نے آٹھویں پوزیشنز برقرار رکھیں، ڈیوڈ گوفن نے جون اسنر نے تبادلہ کرتے ہوئے نواں نمبر حاصل کرلیا، امریکی پلیئر ٹاپ ٹین کے آخری شریک بنے۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…