جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چند ایسی باتیں جو آ پ کو فیس بک پر شیئر نہیں کر نی چاہیں

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیس بک صارفین اپنی ہر بات شیئر کرتے نظر آتے ہیں مگر یاد رکھیں کہ چند اہم معلومات آپ کو کبھی بھی فیس بک پر شیئر نہیں کرنا چاہئیں۔ یہ معلومات درج ذیل ہیں:
فون نمبر:
آپ کا فون نمبر ٹیلی مارکیٹنگ کرنے والوں کے ہاتھ لگ گیا تو سمجھیں آپ کا سکون غارت ہوگیا۔ اسی طرح آپ کے فون نمبر سے آپ کی دیگر پرائیویٹ معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں لہٰذا اسے فیس بک پر فراہم نہ کریں
گھر کا پتہ:
کبھی بھی اپنے گھر کا پتہ فیس بک نہ دیں کیونکہ جرائم پیشہ عناصر اس کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ گھر سے باہر رہتے ہوئے فیس بک استعمال کریں تو یہ بھی معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ گھر پر نہیں اور یہ بات بھی مجرموں کو آپ کے گھر پہنچنے پر مائل کرسکتی ہے خصوصاً اپنے پروائل اور Event میں جاکر گھر کا پتہ ختم کریں۔
پیشہ وارانہ معلومات:
کوشش کریں کہ اپنی ملازمت سے متعلق معلومات فیس بک پر نہ بھیجیں۔ اس کی وجہ سے آپ کے شریک کار یا افسران کو کوئی اعتراض پیدا ہوسکتا ہے اور مخالف کمپنیاں، کاروبار یا ہیکر بھی اس کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔
ریلیشن شپ سٹیٹس:
بہتر یہی ہے کہ اپنے بارے میں “Single” , “Married” یا “Dating” وغیرہ نہ ہی بتائیں۔ مثبت طریقہ یہ ہے کہ لوگ آپ کے ساتھ بات چیت کرکے معلوم کریں کہ آپ کی ازدواجی حیثیت کیا ہے۔
مالی معلومات:
مالی معلومات خصوصاً کریڈٹ کارڈ نمبر کے بارے میں بہت محتاط رہیں۔ یہ معلومات ہیکروں کا سب سے زیادہ نشانہ بنتی ہیں اور صارفین کے نقصانات کا بڑا سبب ہیں۔
اگر آپ مذکورہ بالا معلومات فراہم کرچکے ہیں تو انہیں ختم کرنے کے لئے فیس بک پیج کے بالائیں حصے میں اپنے نام پر کلک کریں، اس کے بعد Update Info بٹن پر کلک کریں اور پھر Contact and Basic Info میں جاکر مذکورہ معلومات کو ڈیلیٹ کردی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…