منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

مینی پیکیاﺅ انجری کے سبب فائٹ سے دستبرداری پر غور کررہے تھے

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس (نیوز ڈیسک) فلپائنی باکسر مینی پیکیاو¿ نے فائٹ آف دی سنچری کے بعد پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا کندھا تین ہفتے قبل ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ فائٹ سے دستبرداری پر بھی غور کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نیواڈا کے سٹیٹ اتھلیٹک کمیشن کو بھی مطلع کیا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر وہ لڑائی کو ملتوی کرنا چاہیں گے۔ پکیاو¿ نے اس سلسلے میں کمیشن سے درد کش انجکشن کی بھی درخواست کی تھی تاہم اسے کمیشن نے رد کردیا۔ دوسری جانب کمیشن نے کہا ہے کہ لڑائی سے قبل شام ساڑھے چھ بجے تک کسی انجکشن کو ان سے طلب نہیں کیاگیا اور نہ ہی وزن کئے جانے تک انہیں کسی مسئلے کی اطلاع دی گئی۔ عین لڑائی سے قبل انجکشن طلب کیا گیا تھا جس پر اسے دینے سے انکار کیا گیا۔ پکیاو¿ کا کہنا ہے کہ تیسرے راو¿نڈ میں انہیں درد شروع ہوگیا تھا جس کے بعد وہ اپنے دائیں ہاتھ کو ٹھیک طرح استعمال نہیں کرپارہے تھے۔ پیکیاو¿ کے ٹرینر فریڈی کے مطابق پیکیاو¿ کی یہ چوٹ بہت پرانی ہے جو کہ تین ہفتہ قبل ٹریننگ کے دوران ایک بار پھر تازہ ہوگئی اور لڑائی کے نتائج پر اثر انداز ہوئی۔ ادھر مے ویدر کا کہنا ہے کہ وہ بھی باکسر ہیں اور ان کے ہاتھ بھی زخمی ہیں لیکن یہ لڑائی ہے اور اگر ان کے حریف جیتتے تو وہ کبھی بھی یہ نہ کہتے بلکہ کہتے کہ آج کے دن ان کے حریف نے زیادہ بہتر کھیلا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…