منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ون ڈے سیریز گنواکرپاکستان اے ٹیم کو جوش آ گیا

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک)ون ڈے سیریز گنوا کر پاکستانی اے ٹیم کو جوش آگیا، تیسرے میچ میں سری لنکا اے کو 6 وکٹ سے شکست دے کر کچھ آنسو پونچھ لیے، مختار احمد نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،کپتان فواد عالم (76) نصف سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنانے میں کامیاب رہے، عماد وسیم نے 4 پلیئرز کو آﺅٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو کے آر پریماداسا کلب پر مہمان ٹیم نے کامیابی کیلیے درکار278 رنزکا ہدف11بالز قبل محض 4 وکٹ پر حاصل کرلیا،مختار احمد نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 96 کی اننگز کھیلی، کپتان فواد عالم نے شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لگاتار تیسری مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیا، اس مرتبہ انھوں نے 76رنز ناٹ آﺅٹ بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، خرم منظور نے31رنز اسکور کیے،لکشن سنداکن نے 53رنز کے عوض2 وکٹوں کا سودا کیا جبکہ شیہان جیاسوریا کو 40رنز کے عوض ایک وکٹ مل پائی۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم47.2 اوورز میں 277 رنز بناکر آﺅٹ ہوئی، کوشل جیانتھ 87رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے، شیہان جیاسوریا نے 67کی اننگز کھیلی، کتھروان وینٹاج29 اور دنوشکا گوناتلکے 21رنز دیگر نمایاں بیٹسمین رہے، عماد وسیم نے محض 29رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…