منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ملکی کرکٹ فیکٹری سے ورلڈ کلاس پلیئرز کی پروڈکشن بند

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ملکی کرکٹ فیکٹری سے ورلڈکلاس پلیئرز کی پروڈکشن بند ہو گئی، چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے اعتراف کیاکہ اچھے کھلاڑی سامنے نہیں آ رہے، ان کے مطابق راتوں رات تبدیلی نہیں آ سکتی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ان دنوں روبہ زوال ہے، مسلسل ناقص کارکردگی ون ڈے تاریخ کی بدترین نویں پوزیشن پر لے آئی، پہلی بار بنگلہ دیش نے تینوں ون ڈے ہرا کر کلین سوئپ کیا، واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دی، کھلنا ٹیسٹ میں پاکستانی فتح کا امکان روشن تھا مگر دوسری اننگز میں ناقص بولنگ کے سبب میچ ڈرا ہو گیا۔
اس حوالے سے جب نمائندہنجی ٹی وی نے چیئرمین بورڈ شہریارخان سے گفتگو کی تو انھوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے،1،2 کھلاڑیوں کی تبدیلی سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، راتوں رات تبدیلی نہیں آئے گی، دوبارہ تواتر سے اچھے نتائج دینے میں4،5 سال لگیں گے، ہم اس حوالے سے ایک ماسٹر پلان تیار کر رہے ہیں جو بہت جلد میڈیا اور عوام کے سامنے لایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ شکستوں پر کوچز پر الزام دھرنا درست نہیں، یہ تو بہت چھوٹی چیز ہے۔
ہماری کرکٹ کا مسئلہ بہت بڑا اور اسے حکمت عملی کے ساتھ حل کرنا ہوگا، بدقسمتی سے اس وقت ملک میں اچھے ورلڈکلاس کرکٹرز سامنے نہیں آ رہے، فٹنس کا معیار بھی ٹھیک نہیں، بنگلہ دیشی ٹیم فٹنس اور فیلڈنگ میں ہم سے کہیں آگے نظر آتی ہے، ون ڈے کرکٹ میں اس سے30،40رنز کا فرق تو پڑ ہی جاتا ہے۔
اسی طرح کوئی ایک اچھا رن آو¿ٹ بھی نتیجہ تبدیل کر دیتا ہے، شہریارخان نے کہا کہ جیتا ہوئے میچ ڈرا ہونے پر افسوس ہوا، درحقیقت بنگلہ دیشی ٹیم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ، اسے کریڈٹ دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں بدھ کو ڈھاکا جا رہا ہوں، وہاں پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کے ساتھ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف سے بھی ملاقات کروں گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…