منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکی باکسر مےویدر نے تاریخ کا مہنگا ترین مقابلہ جیت لیا

datetime 3  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس(نیوز ڈیسک) امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر فلپائن کے مینی پاکیو کو شکست دے کر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن بن گئے ہیں۔امریکا کےشہر لاس ویگاس کے گرینڈ گارڈن ارینا میں ہونے والے مقابلے میں فلائڈ مے ویدر نے مینی پاکیو کو شکست دے کر تاریخ کی سب سے مہنگی فائٹ اپنے نام کی۔ فلائڈ مے ویدر اور مینی پاکیو کے درمیان ہونے والے مقابلے کو فائٹ آف دی سنچری بھی قرار دیا گیا تھا جس کی انعامی مالیت 40 کروڑ رکھی گئی تھی۔ 12 راو¿نڈز پر مشتمل مقابلے کی جیوری کے تین میں سے 2 ججز نے مے ویدر کو 116 جب کہ مینی پاکیو کو 112 پوائنٹس دیئے جب کہ تیسرے جج نے مے ویدر کو 110 جب کہ مینی پاکیو کو 118 پوائنٹس دیئے، جیوری نے متفقہ طور پر مے ویدر کو فاتح قرار دیا۔
فائٹ جیتنے کے بعد فلائڈ مے ویدر کا کہنا تھا کہ مینی پاکیو ایک سخت حریف تھا اور اسے ہرا کر بہت خوش ہوں، مینی پاکیو میری فائٹنگ تیکنیک کو سمجھ ہی نہیں سکا۔ دوسری جانب مینی پاکیو کا کہنا تھا کہ آج کا مقابلہ میں جیتا ہوں، مے ویدر کے جیتنے کا یقین نہیں آرہا۔ مینی پاکیو کے بیان کے بعد فائٹ آف دی سنچری متنازع ہو گئی ہے۔
باکسنگ کی تاریخ کی سب سے اہم ترین فائٹ کو ارینا گارڈن میں 16 ہزار 800 افراد نے جب کہ کروڑوں افراد نے ٹیلی ویڑن پر براہ راست دیکھا۔ فلپائن میں مینی پاکیو کی فائٹ دیکھنے کے لئے متعدد مقامات پر بڑی اسکرینیں آویزاں کی گئی تھیں جب کہ امریکا میں بھی یہ مقابلہ دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
واضح رہے کہ فلائد مے ویدر نے اپنے باکسنگ کیرئیر میں اب تک 48 مقابلے لڑے اور تمام میں کامیابی حاصل کی جب کہ انہوں نے 26 مقابلوں میں حریف باکسر کو ناک آو¿ٹ بھی کیا۔ مینی پاکیو نے 65 مقابلوں میں سے 57 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 2 مقابلے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…