ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کیلئے انتہائی تشویشناک خبر ، احسن اقبال کے بعد ایک اور لیگی رہنماکو نشانہ بنا دیا گیا، قاتلانہ حملہ ، فائرنگ کے بعد دھماکہ

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لیاری میں ملزمان کا مسلم لیگ ن کے رہنماپر حملہ فائرنگ کے نتیجے میں مقامی رہنما سمیت3 افراد زخمی ہوگئے ، ملزمان نے فرار ہونے کے بعد کچھ فاصلے پر دستی بم حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا،لیاری میں فائرنگ اور دستی بم حملے کے واقعہ کے بعد علاقے میںشدید خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگڈرمچ گئی، واضح رہے کہ

مسلم لیگ ن کے رہنما کے دفتر پر اس سے قبل بھی دستی بم حملے ہوچکے ہیں ، پولیس نے زخمی ہونے والے دیگر افراد سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری غریب شاہ مزار کے قریب نامعلوم ملزمان آئے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسلم لیگ کے مقامی رہنما عقیل رحمانی ولد یوسف ، عثمان ولد بشیر احمد اور اسعد اللہ رحیم زخمی ہوگئے فائرنگ کےنتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،پویس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما عقیل رحمانی کو نشانہ بنایا تھا وہ شدید زخمی ہیں ،جبکہ دیگر زخمیوں کی معلومات لی جارہی ہیں کہ وہ کون ہیں اور وہاں کیا کررہے تھے ،کہیں وہ ملزموں کے ساتھ تو نہیں تھے ، واقعہ کے بعد جیسے ہی پولیس اور رینجرز وہاں پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے وقت بزنجو چوک کے قریب دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 38سالہ عمران ولد اشتیاق نامی شخص زخمی ہوگیا، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کا کہنا ہےکہ ابھی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور ملزموں کی تلاش میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی عقیل رحمانی کے دفتر پر دستی بموں سے حملہ ہوچکا ہے اور اس بار عقیل رحمانی کو نشانہ بنایا گیا جو اس وقت دفتر میں موجود تھے ۔پولیس بزنجو چوک پر دستی بم حملہ کرنے والاملزم بھی زخمی ہو گیا ،جسے سول اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…