برلن(این این آئی)جرمنی میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔ جرمن ریڈیو کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہاکہ جرمنی اب ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔ 2017 میں قریب پانچ اعشاریہ آٹھ ملین جرائم کا ارتکاب کیا گیا، جو1992کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔
اسی شرح کو آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے، تو یہ گزشتہ تیس برسوں کی کم ترین شرح ہے۔ دوسری جانب اس وقت چوالیس فیصد جرمن باشندے چار برس پہلے کے مقابلے میں خود کو کم محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اس کی وجوہات دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور مہاجرین کی آمد بتائی گئی ہیں۔