استنبول (آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے قرآن کریم کی کچھ آیات حذف کرنے کے مطالبے کی سختی سے مذمت کر دی ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ 21 اپریل کو سابق فرانسیسی صدور اور وزراء اعظم سمیت 300فرانسیسی دانشوروں نے ایک عرضی پر دستخط کیے تھے،جس میں یہ شرانگیز مطالبہ کیا گیا تھا
کہ قرآن شریف کی ان آیات کو حذف کیا جائے جن میں یہود اور نصاریٰ سمیت کافروں کو قتل یا سزاء دیے جانے کی بات کی گئی ہے۔بد ھ کو اس عرضی پر رد عمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ یہ مطالبہ انتہائی گھٹیا اور بے بنیاد ہے،اس طرح کی سازشیں مغربی ممالک اسلام دشمن عناصر ہی کر سکتے ہیں۔