ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

قومی بیٹسمینوں کو انگلینڈ کیخلاف وکٹ پر سنبھل کر کھیلنا ہوگا، وسیم باری

datetime 7  مئی‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)سابق چیف سلیکٹر وسیم باری نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی کی وجہ سے آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ آسان ثابت نہیں ہوگا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز وسیم باری کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے انگلش کنڈیشنز بہت مشکل ثابت ہوں گی اور انہیں وکٹ پر بہت سنبھل کر کھیلنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ بہت مختصر ہے دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز ہونے چاہئے تھے جب کہ پی سی بی کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے بھی کوشش کرنا چاہئے تھی۔ وسیم باری کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کیلئے صلاحیتوں کے اظہار کا اچھا موقع ہے، وہ لارڈز کے تاریخی میدان پر سنچری بنا کر یا پانچ وکٹیں حاصل کر کے اپنا نام اونرز بورڈ پر درج کر اسکے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بیٹنگ لائن کمزور ہو چکی ہے ۔وسیم باری نے ٹیم سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں تین ٹیسٹ میچز کے لیے چار اوپنرز کو لے کر جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے قومی فاسٹ بالر زکو مشورہ دیا کہ وہ انگلش کنڈیشنز میں نتائج کیلئے لائن اور لینتھ درست رکھیں اس سے انہیں وکٹیں مل سکتی ہے ،لائن سے باہر گیندیں کرنے خمیازہ بالرز کو بھگتناپڑے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور آئر لینڈ کے مابین واحد ٹیسٹ 11مئی سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا جو آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا ، اس کے بعد قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ جائے گی جہاں 24مئی کو لارڈزاور یکم جون کو ہینڈنگلے میں میچزکھیلے جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…