جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم

datetime 2  مئی‬‮  2015
Bangladesh cricketer Imrul Kayes shakes hands with Pakistan's Younis Khan (2L) and Bangladesh's Tamiam Iqbal (2R) and Pakistan's Sarfraz Ahmed (R) shake hands during the fourth day of the first cricket Test match between Bangladesh and Pakistan at The Sheikh Abu Naser Stadium in Khulna on May 1, 2015. AFP PHOTO/Munir uz ZAMAN (Photo credit should read MUNIR UZ ZAMAN/AFP/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا ہے۔بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 332رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 628 رنز جوڑنے میں کامیابی حاصل کرسکی۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں آخری روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 555رنز بنائے اور ایمپائرز نے نتیجہ نظر نہ آنے پر وقت سے پہلے ہی میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے 224، سرفراز 82 جبکہ اظہر علی اور اسد شفیق نے 83،83 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال 206، امرالقیس 150،مومن الحق 80اور شکیب نے 76رنز بنائے۔پاکستان کے باﺅلروں میں محمد حفیظ نے4،وہاب اور یاسر شاہ نے 3،3جبکہ ذوالفقا بابر اور جنید خان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تاجل اسلام نے 6، شوگواتا نے 2اور شکیب نے 1وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے آخری روز کا کھیل 273رنز سے شروع کیا اور 6وکٹوں کے نقصان پر 555رنز پر میچ ڈرا کر دیا۔بنگلہ دیش کے بلے بازوں میں شکیب الحسن76 اورشوگواتا20رنز کیساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ بنگلہ دیش کو پہلا نقصان 75.4اوور میں312کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جس میں امرالقیس نے 150رنز کی شاندار اننگز کھیل کے ذوالفقار بابر کی بال پر آو¿ٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے دوسرے کھلاڑی مومن الحق 21رنز بنا کر جنید خان کی گیند کا نشانہ بنے۔تیسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال 206رنز کی شاندار اننگز کھیل کر محمد حفیظ کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 399 تھا۔محمود اللہ 40رنز پر جنید خان کی بال پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوئے۔

مزید پڑھئے:ہندی چینلز سنی لیون کیخلاف متحد، پروموشن کیلئے وقت دینے سے انکار

بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ 464کے مجموعی سکور پر گری جس میں مشفیق الرحمان بغیر کوئی رنز بنا ئے حفیظ کی بال پر پویلین لوٹ گئے۔صومیا سرکار 33رنز بنا کر اسد شفیق کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…