لاہور ( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرارداد پیر کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ تحر یک انصاف کی قیادت نے الطاف حسین کی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تقریر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید پیر کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائیں گے۔ میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا بیان قابل گرفت ہے اور وفاقی حکومت کو اس ضمن میں کارروائی کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ قرارداد میں نہ صرف الطاف حسین کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کی جائے گی بلکہ اس ضمن میں قانونی کارروائی کا بھی وفاقی حکومت سے باضابطہ مطالبہ کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کا الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































