ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کے سونے میدان پھر سے آباد ہونے کو تیار،کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم نے خوشخبری سنا دی،بڑے شہر پر عائد پابندی ختم

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

کراچی (سی پی پی)دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن(پی ایس اے) نے اپنے ارکان، عالمی کھلاڑیوں پر کراچی کے سفر پر پابندی اٹھانے کے بعد شہر قائد کو انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی تفویض کردی۔تفصیلات کے مطابق عالمی اسکواش کے حلقوں میں گہرا اثر و رسوخ رکھنے والے عالمی

اسکواش فیڈریشن کے سابق صدر اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر خان نے ملک خاص طور پر کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ایونٹس کے انعقاد کے لیے مسلسل کوششیں کرتے ہوئے پی ایس اے سے رابطے جاری رکھے جس کے نتیجے میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد اور ویسٹ انڈیز کی تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کی میزبانی کے بعد پی ایس اے کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے کراچی کا دورہ کرنے کے بعد حفاظتی انتظامات کا بھرپور جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔غیر ملکی سیکیورٹی ماہر رچرڈ نے پاکستان نیوی روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کے ساتھ ڈی ایچ اے کلب کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد عندیہ دیا کہ عالمی کھلاڑی سفر نہ کرنے کی پابندی واپس لینے کے بعد کراچی میں ہونے والے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس میں شرکت کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…