ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے کوہلی نے سرے سے معاہدہ کرلیا

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

لندن(این این آئی)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے رواں سال دورہ انگلینڈ کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں اور انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے کوہلی کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔مایہ ناز بلے باز اور بھارتی کپتان کوہلی نے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا اور وہ جون میں دورہ انگلینڈ سے قبل ایک ماہ کے لیے سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔بھارتی ٹیم رواں سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے ۔

جہاں وہ تاریخ میں پہلی مرتبہ انگش سرزمین پر 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قبل از وقت تیاریاں نہ کرنے کا خمیازہ بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں شکست کی شکل میں بھگتنا پڑاگواس سیریز میں بھی کوہلی کی کارکردگی مناسب رہی تاہم ٹیم کی جیت کی لگن نے انہیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے پر اکسایا۔کوہلی کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرنے کی ایک اور بڑی وجہ 2014ء کا دورہ انگلینڈ بھی ہے جو ان کے کیریئر کے بدترین دوروں میں سے ایک ہے جہاں وہ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 13.40 کی اوسط سے صرف 134 ربز بنا سکے تھے اور اس دوران ان کا سب سے زیادہ اسکور 39 تھا، بھارت کو اس سیریز میں 3۔1 سے شکست ہوئی تھی۔ویرات کوہلی نے کہا کہ کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ان کی دیرینہ خواہش تھی، اس سلسلے میں ایلک سٹیورٹ اور سرے کاؤنٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا۔واضح رہے کہ کوہلی اس معاہدے کے بعد اپنے ملک میں افغانستان کے خلاف واحد میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…