منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران کی جانب سے ایٹم بم بنانے کی کوشش کا انکشاف ، جانتے ہیں کس دشمن ملک کو شواہد مل گئے ؟

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم/تہران(سی پی پی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دنیا کو دھوکے میں رکھا ، تہران نے جوہری بم بنانے کی کوشش کی تھی ، اسرائیل کو ایران کے خفیہ جوہری پروگرام کے بارے میں نئے ثبوت ملے ہیں ۔اسرائیلی وزیراعظم نے ٹیلی ویژن پر سوموار کے روز ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ویڈیو اور سلائیڈز کی مدد سے ایک پریزینٹیشن دی ہے۔

اور اس میں ایران کی اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں فراہم کردہ دستاویزات کا تیا پانچا کیا ہے۔انھوں نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے چند ہفتے قبل ہزاروں فائلیں حاصل کی ہیں اور سراغرسانی کے میدان میں یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ آج ہم ایران کے خفیہ جوہری پروگرام کے بارے میں نئے اور مشمولہ ثبوت کا انکشاف کر رہے ہیں ۔اس کو ایران نے اپنے خفیہ جوہری آرکائیو میں عالمی برادری سے برسوں سے بچا کر رکھا ہوا تھا مگر اب ہم آپ کو ایران کی خفیہ فائلیں دکھانے جارہے ہیں۔تل ابیب سے انگریزی میں تقریر کرتے ہوئے نتن یاہو نے دستاویزات دکھا کر کہا کہ یہ ان دستاویزات کی نقول ہیں جو اسرائیلی جاسوس ادارے نے تہران سے حاصل کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ 55 ہزار صفحات اور 153 سی ڈیز پر مشتمل یہ دستاویزات ایران کے ایٹمی اسلحے کے پروگرام سے متعلق ہیں جس کا خفیہ نام ‘پروجیکٹ آماد’ تھا۔انھوں نے دعوی کیا کہ اس پروجیکٹ کا واضح مقصد پانچ ایٹم بم تیار کرنا تھا، جن میں سے ہر ایک کی طاقت دس کلو ٹن ٹی این ٹی کے برابر ہوتی۔پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ ان کی حاصل کردہ دستاویزات ہیں سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے اہم اجزا پر کام کیا تھا جن میں ان کا ڈیزائن اور ایٹمی تجربے کی تیاری شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران نے ایٹمی تجربے کے لیے پانچ مختلف جگہوں پر غور کیا تھا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ‘ان فائلوں سے قطعی طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ ایران جب یہ کہہ رہا تھا کہ وہ ایٹم بم نہیں بنا رہا تو وہ سفید جھوٹ بول رہا تھا۔نتن یاہو نے بتایا کہ یہ فائلیں امریکہ کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہیں اور انھیں ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کے بھی حوالے کیا جائے گا۔2007 میں امریکی انٹیلی جنس نے ‘بڑے اعتماد کے ساتھ’ تخمینہ لگایا تھا ۔

کہ ایران 2003 تک ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام پر کام کر رہا تھا، لیکن بعد میں اس نے اسے ترک کر دیا۔انھوں نے الزام عاید کیا کہ ایران کے لیڈ ر اپنی جوہری خواہشات کے بارے میں بار بار جھوٹ بولتے رہے ہیں ۔نیتن یا ہو نے دعوی کیا کہ 2015 میں ایران سے جوہری سمجھوتا بھی اس کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔ اس سمجھوتے کے تحت مغرب کی عاید کردہ پابندیوں کے خاتمے سے ایران کی دراصل مشرقِ اوسط میں اپنے گماشتہ جنگجوں کو رقوم مہیا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوچکا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کے میزائل پروگرام پر بھی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ پرانے الزامات کی تکرار ہے جن سے اقوامِ متحدہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی کا ادارہ پہلے ہی نمٹ چکا ہے۔جواد ظریف نے نتن یاہو کے بارے میں کہا کہ یہ ان کی طرف سے صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل متاثر کرنے کا بچگانہ ہتھکنڈا ہے۔ایران کہتا ہے کہ وہ صرف پرامن ایٹمی توانائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…