ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے مجوزہ حلقہ بندیوں پر 78اضلاع کے ایک ہزار سے ز ائد اعتراضات نمٹا دیئے

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے مجوزہ حلقہ بندیوں پر 78اضلاع کے ایک ہزار سے زیادہ اعتراضات نمٹا دیئے جبکہ کراچی ساؤتھ،کراچی ویسٹ،اور کراچی سینٹرل سمیت 6ضلاع کے62 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ، جبکہ مزید 25اضلاع کے104اعتراضات2 مئی تک سنے جائیں گے، ( آج) پیر کو ضلع سبی ، ڈیرہ بگٹی، زیارت اور ژوب سمیت 12اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مجوزہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک 84اضلاع کے گیارہ سو چار اعتراضات سنے جاچکے ہیں ،جن میں سے الیکشن کمیشن نے 78اضلاع کے ایک ہزار بیالیس اعتراضات نمٹا دیئے ہیں ، جبکہ کراچی ساؤتھ،کراچی ویسٹ، کراچی سینٹرل ، تھر پارکر ، خیر پور اور دادو کے62 اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے ، جبکہ مزید 25اضلاع کے104اعتراضات2 مئی تک سنے جائیں، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ، کرک ، کو ہاٹ ، سوات ، صوابی ، نوشہرہ، بونیر، مٹیاری اور ٹھٹھہ کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ کچھ اضلاع کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو منظور بھی کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن میں( آج) پیر کو ضلع ڈیرہ بگٹی ، ہرنائی ، جعفر آباد ، کچھی، بارکھان ، شیرانی ، صحبت پور ، لورالائی ، سبی،ژوب ،زیارت،اور لہڑی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…