ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

اکتوبر سے مارچ تک کوئی لیگ نہ کرائیں،پی سی بی کا یو اے ای بورڈ کو انتباہ

datetime 29  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر متحدہ عرب امارات کر کٹ بورڈ کو اکتوبر سے مارچ تک کوئی لیگ نہ کرانے کیلئے انتباہ کر دیا۔پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک اگر یو اے ای میں کوئی کر کٹ لیگ ہوئی تو پاکستان اپنی کرکٹ وہاں سے کسی اور ملک منتقل کر دے گا۔چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ نہ صرف افغان بلکہ ہم نے ای سی بی سے کہا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک یو اے ای میں کوئی دوسری لیگ بھی نہیں ہونی چاہیے، اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو ہم وہاں سے اپنی کرکٹ ملائیشیا منتقل کر دیں گے، انھوں نے کہا کہ زبانی طور پر تو اماراتی حکام نے مطالبہ مان لیا مگر ہم نے ان سے تحریری یقین دہانی مانگی جو 3 سے 4 دن میں بھیجنے کا کہا گیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ستمبر سے پہلے یا مارچ کے بعد یو اے ای اپنی امارات لیگ یا کوئی بھی ایونٹ کرانا چاہتا ہے جو شوق سے کرائے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا، واضح رہے کہ جمعے کو افغان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ہی اپنی پریمیئر لیگ کا اولین ایڈیشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ستمبر میں ایشیا کپ، پھر اکتوبر سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز ہونی ہیں، جنوری ، فروری تک مصروفیت رہے گی، پھر پی ایس ایل کا وقت آ جائے گا، اس کے بعد آسٹریلیا سے ایک بار پھر 5،6 میچز ہونے ہیں، اسی لیے ہم نہیں چاہتے کہ ہماری کرکٹ کے دوران کوئی اور ایونٹ ہو، نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے آئی سی سی بھی خوش نہیں اور اس حوالے سے کوئی پالیسی بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ پی سی بی اپنے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو سال میں صرف2 ہی لیگز کھیلنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے، وہ بھی اس صورت میں کہ ڈومیسٹک اور قومی ٹیم کی مصروفیات حائل نہ ہوں۔چیئرمین نے اس حوالے سے سوال پر کہا کہ ابھی پالیسی بنی نہیں لہذا میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا لیکن یقیناًہم لیگز کے بارے میں خاصی سوچ بچار کر رہے ہیں۔ ٹی ٹین لیگ منتظمین نے نومبر میں دوسرا ایڈیشن کرانے کا اعلان کیا جس میں ٹیموں کی تعداد بھی بڑھا کر8 کر دی گئی ہے، اولین ایڈیشن کیلیے پلیئرز کی بڑی تعداد ریلیز کرنے پر پی سی بی کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس بارے میں سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ چونکہ 8،10 روز میں ختم ہو جاتی ہے اس لیے ہمیں زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا، اس کے باوجود بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے قبل پی ایس ایل فرنچائزز سے بات کرینگے، اگر انھوں نے اجازت دی تو جو کھلاڑی دستیاب ہونگے انھیں ریلیز کیا جائیگا۔آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے بارے میں چیئرمین نے کہا کہ پاکستان نے اسے مشروط طور پر قبول کیا ہے، اگر بھارت کیخلاف ڈسپیوٹ کمیٹی میں کیس کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو میچز شامل کر لیے جائیں گے، بصورت دیگر حالیہ ایف ٹی پی کو ہی تسلیم کرنا پڑے گا لیکن وہ بھی ہمارے لیے اچھا ہے اور ٹیم تقریبا123 میچز کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…