منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

چیف جسٹس نے ڈی جی لینڈ ریکارڈکیپٹن ظفر کو معطل کر دیا، جو خواتین کے ساتھ تمیز سے بات نہیں کرسکتا وہ یہاں نہیں رہ سکتا

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس نے ڈی جی لینڈ ریکاررکیپٹن ظفر کو معطل کر دیا۔ چیف جسٹس نے قرار دیاکہ جو خواتین کے ساتھ تمیز سے بات نہیں کرسکتا وہ یہاں نہیں رہ سکتا۔ عدالت نے ڈی جی لینڈ ریکارڈ کی سخت سرزنش کی ۔ کمرہ عدالت مین خواتین نے ڈی جی لینڈ ریکارڈ کیخلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔ معطلی کے احکامات سنتے ہی خواتین نے کمرہ عدالت میں تالیاں بجانا شروع کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تالیاں بجانے کی ضرورت نہیں ہے، خواتین کمرہ عدالت میں

اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے روتی رہیں، خواتین نے چیف جسٹس کے سامنے فریاد کی کہ آج ہمیں بولنے دیں پھر ہمیں کوئی موقعہ نہیں دے گا، پنجاب لینڈ ریکارڈ کے 500 اہلکار باہر احتجاج کررہے ہیں، چیف جسٹس نے تمام ملازمین کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے جو بھی مسائل ہیں میں خود سنوں گا لیکن ڈسپلن پر سمجھوتہ کسی صورت میں قبول نہیں، عدالت نے چیف سیکرٹری کو عدالتی حکم پر فوراً عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…