بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانی سے گاڑی چلانے والے آغا وقار کی پولیس میں نوکری نہ چل سکی، قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیوں مانگ لی، افسوسناک انکشافات

datetime 28  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں 6سال قبل پانی سے گاڑی چلانے کے منصوبے کے ناکام خالق آغا وقار پٹھان سندھ پولیس میں اپنی ملازمت کی گاڑی چلانے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں اور انہوں نے سکھر پولیس میں بطور اسٹینو گرافر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ مانگ لی ہے جس پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آغا وقار احمد پٹھان ان دنوں سکھر پولیس رینج میں گریڈ 16 کے ملازم ہیں اور ایس ایس پی خیرپور کے دفتر میں اسٹینوگرافر کے طور پر حال ہی میں عدالتی چارہ جوئی کے بعد

اپنی تقرری کرانے میں کامیاب ہوئے تھے۔خیر پور میں ملازمت جوائن کرتے ہی انہوں نے ایس ایس پی خیرپور شبیر سیٹھر کو طبی بنیادوں پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی۔ایس ایس پی کے مطابق ان کے سمجھانے بجھانے کے باوجود وہ اصرار کرتے رہے جس پر انہوں نے ریٹائرمنٹ کی درخواست اپنی سفارش کے ساتھ سکھر پولیس رینج میں بھیج دی جس پر ڈی آئی جی سکھر خادم حسین رند نے طبی بنیادوں پر آغا وقار احمد پٹھان ریٹائرمنٹ کی درخواست منظو کرلی اور 25اپریل کو انہیں ایس ایس پی خیرپور کے دفتر سے ہٹا کرسید پرویز احمد شاہ کو نیا اسٹینوگرافر تعینات کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا وقار پٹھان کی طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کیلئے سکھر پولیس رینج نے محکمانہ کاروائی شروع کردی ہے۔سندھ کے شہر خیرپور سے تعلق رکھنے والے آغا وقار پٹھان نے اگست 2012 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی سرپرستی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر پانی سے گاڑی چلانے کا دعوی کرکے خوب شہرت حاصل کی تھی۔ انہوں نے سید خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے پانی سے گاڑی چلانے کا مبینہ مظاہرہ بھی کیا تھا اور اس وقت کی پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت سے اس منصوبے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔اس کوشش پر پاکستان کے علاوہ مختلف ملکوں میں بھی تبصرے ہوئے تھے

تاہم آغا وقار کا پانی سے گاڑی چلانے کا منصوبہ مضحکہ خیز انداز میں ناکام ہوا تھا۔انہی دنوں آغا وقار کی 2010 میں کراچی کے علاقے نیو ٹاون میں ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتاری کی خبریں اور پولیس کے کرائم ریکارڈ آفس کی تصاویر سامنے آنے پر پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق منصوبہ ناکام ہونے کے بعد سے آغا وقار پٹھان شدید مالی مشکلات کا شکار تھے، قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی رقم سے وہ قرض چکانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…