بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، عمران خان کے بعد آفریدی نے بھی ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا، یہ کہاں بنایا جائے گا اور کس چیز کا علاج ہو گا؟

datetime 28  اپریل‬‮  2018 |

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی کوہاٹ میں بچوں کا ہسپتال بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں وہ ہسپتال کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے کینیڈا میں ہیں جہاں وہ پاکستان اور بھارتی کمیونٹی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اسلامک ریلیف فنڈ کینیڈا کے ڈنر میں بھی شرکت کی

اور کوہاٹ ہسپتال کے لیے چندہ اکٹھا کیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن اپنی مصروفیات کی وجہ سے اسلامک ریلیف فنڈ کے ڈنر میں تو شریک نہ ہوئے لیکن انہوں نے معروف کرکٹر شاہد آفریدی کے لیے خصوصی پیغام بھجوایا جو تقریب میں پڑھ کر سنایا گیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ میرے لیے بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ میں آپ کو اسلامک ریلیف کینیڈا کی جانب سے منعقد کیے جانے والے سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں خوش آمدید کہہ رہا ہوں، ہمیں اس بات کا پتہ ہونا چاہیے کہ کینیڈا کی ترقی کی بنیاد اس کے معاشرے میں پایا جانے والا تنوع ہے، یہی وجہ ہے کہ کینیڈا میں بسنے والی تمام قومیتیں بشمول مسلمان اس کی ترقی اور بہتری کیلئے مل کر کام کرتے ہیں۔ آج ہم سب یہاں پاکستان میں بچوں کیلئے ایک ہسپتال کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں، آپ کی جانب سے اس ڈنر میں شمولیت اور آپ کا چندہ کینیڈین شہری ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شاہد آفریدی نے کینیڈین وزیر اعظم کی طرف سے پیغام بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کینیڈا عظیم لوگوں کا ملک ہے، شاہد آفریدی نے اسلامک ریلیف فنڈ اور پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…