کراچی (نیوزڈیسک) متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمےٹی پاکستان اور لندن کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا کہ جرنل عاصم باجوہ کی جانب سے ٹویٹ پیغامات کے جواب پرکہا کہ گزشتہ رات الطا ف نے اپنے خطا بپرعسکری قیادت پرکوئی تنقید نہیں کی بلکہ پاک افواج کے سپہ سالار راحیل شریف کی تعریف کی۔ انہوںنے کہاکہ ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں، قرضے ہڑپ کرنے والے چور ڈاکوں ، اورلیٹروں کے خلاف بھی کاروائی کریں۔انہوںنے کہاکہ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے آرمی چیف راحیل شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ تنقید نہیں بلکہ تعریف ہے۔ انہوںنے کہاکہ الطاف حسین نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری پر تنقید نہیں کی بلکہ قائدتحریک نے اپنی تقریر میں کہاکہ فرقہ واریت کے حوالے سے تحقیقات کرواراھا ہوںاور اگر ایم کیوایم کا کوئی فردحتی کہ میرا بھائی بھی ملوث ہو اتو اسے سرعام پھانسی پر لٹکادو۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک اور ایم کیوایم کی جانب سے پریس کانفرنس میں آٹھائے گئے اس نکتہ پر وزیر اعلی ہاوس میں ہونےو الی ملاقات کا تذکرہ کر تے ہوئے کہاکہ وہاں سابق صدر ا ٓصف زرداری ، اور قائم علی شاہ کے علاوہ موجود تیسری شخصیت مراد کسی عسکری ادارے یا اس کے فرد سے نہیں جس کی ہم خود تحقیقات کررہے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ الطاف حسین نے اپنے بے شمار عوامی خطابات میں پاک فوج اور اس کے سربراہ راحیل شریف کے اقدامات کی تائید وحمایت بلکہ تعریف بھی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی سطح پر ایک ملین مارچ میں نہ صرف عوامی سلیوٹ بلکہ قائد تحریک نے پاک فوج کے شہید جوانوں اور افسروں کو سیلوٹ پیش کیا متعدد موا قع پر پاک فوج کے لئے اپنے لاکھوں کارکنان کو فوج کے ساتھ شانہ بشانہ مدد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا یہ عوام میں فوج کا مورال بڑھانے کا سبب تو ہو سکتا ہے نفرت پھیلانے کا سبب ہر گز نہیں ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب ضرب عضب آپریشن جاری ہے ایک بد نام زمانہ پولیس افسرکی طرف سے نام بنام غداری ، ملک دشمنی ، اوربد نام ذمانہ را سے ایم کوایم جیسی محب وطن سیاسی جماعت سے تعلق جوڑنے پر کسی کے بھی جذبات برانگختہ ہوسکتے ہےں
الطاف حسین نے عسکری قیادت پرتنقیدنہیں کی ،رابطہ کمیٹی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی



















































