جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

آئی سی سی اجلاس، پاکستان اور بھارتی کر کٹ بورڈز میں لفظی جنگ

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

کولکتہ(آئی این پی) آئی سی سی میٹنگز کے موقع پر پاکستان اور بھارتی بورڈز میں لفظی بمباری شروع ہوگئی۔آئی سی سی میٹنگز اتوار سے کولکتہ میں شروع ہوگئی ہیں، ان میں شرکت کیلیے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی پہنچے ہوئے ہیں، وہاں پر دونوں ممالک میں باہمی سیریز کے حوالے سے کنٹریکٹ کا معاملہ بھی چھایا ہوا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے ایک بار پھر اسے معاہدہ ماننے سے ہی انکار کردیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تو صرف اظہار دلچسپی کا خط تھا ۔

میں اسے کنٹریکٹ قرار دینے کے اصرار پر پی سی بی کوقصور وار قرار نہیں دوں گا مگر حقیقت یہی ہے کہ یہ معاہدہ نہیں ہے، ان پر دراصل اپنے ملک میں دباؤ ہے اور میں یہ بات اچھی طرح سمجھتا ہوں۔امیتابھ چوہدری نے یہ دعوی بھی کیا کہ بی سی سی آئی اور پی سی بی میں واضح طور پر یہ بات طے ہوئی تھی کہ اگر آئی سی سی کے نئے مالیاتی ماڈل کا فیصلہ نہیں ہوا تو پھر یہ خط بے اثر ہوجائے گا۔دوسری جانب نجم سیٹھی نے کہاکہ بی سی سی آئی کہتا ہے کہ انھیں حکومت اجازت نہیں دیتی، ہمارا موقف ہے کہ آپ حکومت سے اجازت مانگتے کیوں ہیں،آئی سی سی نے یہ واضح کیا ہوا ہے کہ کرکٹ معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونا چاہیے،اگر یہ معاملہ تھا بھی تو پھر آپ کو کنٹریکٹ میں یہ بات شامل کرنا چاہیے تھی مگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو پھر کیا مسئلہ ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ دونوں ٹیموں کو جنوبی ایشیائی شائقین کی خاطر ایک دوسرے سے کھیلنا چاہیے،گیند اس وقت بی سی سی آئی کے کورٹ میں ہے، ہمیں امید ہے کہ جلد ہی منطقی سوچ غالب آئے گی اور دونوں ٹیمیں پھر سے اچھی کرکٹ کھیلنے لگیں گی، میرا ذہن یہ کہتا ہے کہ جلد یا بدیر ہمیں اس معاملے کا بہتر حل نکالنا ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان نے باہمی سیریز کے حوالے سے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے بھارت کیخلاف70 ملین ڈالر ہرجانے کا کیس آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی میں کیا ہوا ہے، جس پر تین رکنی ٹریبونل بھی قائم ہوچکا اور سماعت اکتوبر میں ہوگی۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ ٹریبیونل کے احکامات کی وجہ سے مجھے اس معاملے پر بات کرنے کی آزادی نہیں،اس لیے میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…