جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

3ٹیسٹ، 5ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز،میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے؟ شیڈول جاری کردیاگیا

datetime 23  اپریل‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے اپنی ہوم سیزن 2018-19کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 3ٹیسٹ، 5ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔کرکٹ ساتھ افریقہ کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سب سے پہلے ٹیسٹ، بعد ازاں ون ڈے اور پھر ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

جنوبی افریقہ اور مہمان ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے (26 دسمبر )سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری 2019ء سے نیولینڈ پارک کیپ ٹان میں جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ کے وانڈررز میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو سینٹ جارج پارک پورٹ ایلزبتھ، دوسرا میچ ڈربن کے کنگسمیڈ میں 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری کو سپر اسپورٹس پارک سنچورین، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ کے وانڈررز جبکہ پانچواں میچ 30 جنوری کو نیولینڈز کیپ ٹان میں کھیلا جائے گا۔آخر میں دونوں ممالک کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹان، دوسرا میچ 3 فروری کو جوہانسبرگ اور تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق پاکستان سے قبل زمبابوے اور بعد میں سری لنکا کی ٹیمیں بھی پروٹیز کے خلاف سیریز کھیلیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان نے 2013 میں اپنے گزشتہ دورہ جنوبی افریقہ کے دورن مصباح الحق کی قیادت میں ایک روزہ سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی، جس کے ساتھ ہی وہ جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم گرانڈ میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…