نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتی فوج کے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے نام نہاد دعوے کو حقائق کے منافی قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ترجمان کانگریس آنند شرما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے حقیقت کے منافی ہیں۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بتائیں کہ سرجیکل اسٹرائیک کا نتیجہ کیا نکلا۔ترجمان کانگریس کا یہ بھی کہناتھا
کہ مودی کیخارجہ پالیسی کسی سوچ سمجھ کے بغیر ہے، مودی بھارتی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔بھارتی اپوزیشن جماعت کی جانب سے حقائق سامنے لائے جانے پر مودی حکومت کو شدید شرمندگی کاسامنا کرنا پڑ گیا ہے اورسوشل میڈیا پر بھارتی حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی حکومت نے پاکستان میں گھس کر سرجیکل سٹرائیک کرنے کے دعوے کئے تھے جس پر پاکستان کی جانب سے ان دعوؤں کو مضحکہ خیز قراردیاگیاتھا۔