بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

دورہ انگلینڈ، میں بھی اگر چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو منتخب نہیں کرتا اس لیے کہ۔۔۔ کہ رمیز راجہ انضمام الحق کی حمایت میں کھڑے ہوگئے، حیرت انگیز وجہ بیان کر دی

datetime 18  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رمیز راجہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کے انضمام الحق کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے فواد عالم کے بارے میں تھوڑی مختلف ہے اور میرے خیال میں ان کی تکنیک میں تھوڑا مسئلہ ہے اس وجہ سے انہیں انگلینڈ میں مسئلے مسائل ہوتے۔

رمیز راجہ نے انضمام الحق کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں بھی چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو اسکواڈ میں منتخب نہ کرتا، رمیز راجہ نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشنز میں فواد عالم زیادہ بہتر بلے باز ہیں مگر بیرون ملک ان کی تکنیک شاید ان کا ساتھ نہ دے سکے، انہوں نے کہا کہ کئی کرکٹرز کو ٹیم کی نمائندگی کا موقع جلد نہیں ملتا لیکن وہ اپنی عمدہ کارکردگی سے ایک عمر کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، جس کی بڑی مثالیں مصباح الحق، آسٹریلیا کے سائمن کیٹچ اور مائیکل ہسی ہیں۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے دورہ انگلینڈ کافی مشکل ہو گا کیونکہ ہمارے پاس اوپنرز میں کوئی ہیرا نہیں ہے جسے میں یہ کہہ سکوں کہ اگلے دس سال میں ہمیں ایک بہترین اوپنر مل جائے گا، رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو انگلینڈ کی کنڈیشنز میں نئی گیند پر ٹھیک ٹھاک مشکلات کا سامنا ہو گا۔  رمیز راجہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کے انضمام الحق کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے فواد عالم کے بارے میں تھوڑی مختلف ہے اور میرے خیال میں ان کی تکنیک میں تھوڑا مسئلہ ہے اس وجہ سے انہیں انگلینڈ میں مسئلے مسائل ہوتے۔ رمیز راجہ نے انضمام الحق کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں بھی چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو اسکواڈ میں منتخب نہ کرتا



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…