پیرس(آئی این پی) فرانس کی ایک عدالت نے جہاد نامی بچے کا نام تبدیل کرکے جاہد رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی عدالت نے والدین کو اپنے بچے کا نام جہاد رکھنے پر پابندی لگاتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کا حکم سنا دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ والدین جہاد کی
بجائے کوئی بھی دوسرا نام منتخب کرسکتے ہیں۔جنوب مغربی شہر ٹولوس کی عدالت نے اپنے فیصلے میں فوری طور پر پیدائشی سرٹیفکیٹ سے بچے کا نام جہاد تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ میں درج نام کے پہلے لفظ جاہد کو اصلی نام کے طور پر رکھنے کی ہدایت کردی۔