ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میری بہن نے سینٹ الیکشن میں 8کروڑ روپے میں ووٹ فروخت کیا پی ٹی آئی کے 14ارکان اسمبلی بکے، کون کون کرپشن میں ملوث اور سرکاری نوکریاں بیچ کر نوٹ کما رہا ہے،پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی کے بھائی نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میری بہن نے سینٹ الیکشن میں 8کروڑ روپے میں ووٹ فروخت کیا،پی ٹی آئی کے 14ممبر ان صوبائی اسمبلی نے ووٹ فروخت کئے، سینیٹ انتخابات سے چندروز قبل میں نے خود عمران خان اور صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان کو مطلع کیا کہ میری بہن سمیت دیگر ارکان بھی سینیٹ کے الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کر نے والے ہیں

لیکن انھوں نے میری بات پر یقین نہیں کیا، پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کرپشن میں ملوث ہیںاور نوکریاں بھی فروخت کر رہے ہیں، ضلع ملاکنڈ میں میری بہن نگینہ خان نے بھی محکمہ پبلک ہیلتھ میں بھرتیوں پر پیسے وصول کیے، پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی نگینہ خان کے بھائی آیان خان نے تہلکہ خیز انکشافات کر ڈالے، خیبرپختونخواہ حکومت کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی نگینہ خان کے بھائی آیان خان نے چکدرہ پریس کلب لوئر دیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ حکومت کے بڑے سکینڈل کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن میںمیری بہن ایم پی اے نگینہ خان سمیت 14ممبران صوبائی اسمبلی نے اپنا ووٹ فروخت کیا۔ عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو سینٹ الیکشن سے قبل ملاقات کر کے بتا دیا تھا مگر انہوں نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔ آیان خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کرپشن میں ملوث ہیںاور نوکریاں بھی فروخت کر رہے ہیں، ضلع ملاکنڈ میں میری بہن نگینہ خان نے بھی محکمہ پبلک ہیلتھ میں بھرتیوں پر پیسے وصول کیےہیں۔ پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے آیان خان کا کہنا تھا کہ ن کی بہن نگینہ خان ایم پی اے نے سینیٹ کے حالیہ الیکشن میں اپنا ووٹ8 کروڑ روپے میں فروخت کر کے پارٹی کو نقصان پہنچا یا۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے چندروز قبل میں نے خود عمران خان اور صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان کو مطلع کیا کہ میری بہن سمیت دیگر ارکان بھی سینیٹ کے الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کر نے والے ہیں لیکن انھوں نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔ آیان خان نے کہاکہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ میری بہن سمیت پی ٹی آئی کے 14 ممبران اسمبلی نے ووٹ فروخت کیے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کرپشن میں ملوث ہیںاور نوکریاں بھی فروخت کر رہے ہیں، ضلع ملاکنڈ میں میری بہن نگینہ خان نے بھی محکمہ پبلک ہیلتھ میں بھرتیوں پر پیسے وصول کیے ہیں۔ آیان خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ صوبہ میں جاری بے قاعدگیوں اور انتظامی افسران کی کرپشن کے خلاف کارروائی کی اپیل بھی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…