بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

خوف اور دہشت کے سائے بھی تخلیقی صلاحیتیں دبا نہیں سکے،9 سالہ کشمیری بچے نے ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(سی پی پی )خوف اور دہشت کے سائے بھی تخلیقی صلاحیتیں دبا نہیں سکتے، اس بات کا ثبوت مقبوضہ کشمیر کے ایک 9 سالہ بچے نے الفاظ کی تعداد گننے کی صلاحیت رکھنے والا انوکھا پین ایجاد کرکے دیا ہے۔ایک بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کی تحصیل وادی گریز سے تعلق رکھنے والے تیسری جماعت کے طالب علم مظفر احمد خان کا تخلیق کردہ منفرد پین صفحات پر لکھے جانے والے الفاظ گننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نو سالہ مظفر کے مطابق یہ پین دوران لکھائی الفاظ گنتا رہتا ہے جن کی تعداد اس پر نصب چھوٹی سی ایل سی ڈی اسکرین پر نمایاں ہوجاتی ہے جبکہ اس تعداد کو میسج کے ذریعے موبائل فون پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔مظفر کا کہنا ہے کہ گذشتہ امتحان میں اسے مقررہ تعداد سے کم الفاظ لکھنے پر کم نمبر ملے تھے جس کے بعد اس نے یہ پین بنانے کی ٹھان لی۔مظفر کے بنائے گئے اس پین کو فیسٹیول آف انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں بھارت کے صدر رام ناتھ کووند بچے کو انعام سے نوازیں گے۔مظفر کے مطابق ان کا یہ پین طلبہ کو امتحانات کے دوران اس وقت مدد فراہم کرے گا جب انہیں مقررہ الفاظ پر مشتمل کوئی مضمون وغیرہ لکھنا ہوگا۔اس پین کا رواں برس مئی میں مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…