اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

مشتاق احمد کا دل پاکستان میں کوچنگ سے بھر گیا،سری لنکن اسپن بولنگ کوچ بننے کیلئے دلچسپی ظاہر کردی

datetime 17  اپریل‬‮  2018 |

کولمبو(آئی این پی)سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا دل پاکستان میں کوچنگ سے بھر گیا جب کہ ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے سری لنکن اسپن بولنگ کوچ بننے کیلئے دلچسپی ظاہر کردی۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کو اس وقت اسپن بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کی تلاش ہے، اسپنرز کی ٹریننگ کیلیے آئی لینڈرز جن ناموں پر غور کررہے ہیں ان میں سابق پاکستانی لیگ اسپنرمشتاق احمد بھی شامل ہیں۔

سری لنکن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے اس سلسلے میں اپنی دلچسپی سے بورڈ کو باقاعدہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے یہ تلاش نک پوتھاس کے جانے کے بعد شروع کی گئی جنھوں نے2017 کا زیادہ تر حصہ بطور ہیڈ کوچ گزارا تھا تاہم اپنا معاہدہ ختم ہونے سے پہلے ہی وہ ٹیم کو چھوڑ کرچلے گئے۔ایس ایل سی کے ایک آفیشل نے اس بات کی تصدیق کردی کہ بورڈ نے انھیں بغیر کسی اعتراض کے جانے دیا،اگلے2ماہ کے اندر ہی دو نئے کوچز کا تقرر بھی کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پوتھاس ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز ہونا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں ٹیم منیجر اسانکا گروسنہا نے انھیں یقین دہانی بھی کرائی تھی،مگر بورڈ نے ان کی جگہ چندیکا ہتھورا سنگھے کو بنگلہ دیش سے بلاکر ہیڈ کوچ مقرر کردیا جس پر پوتھاس خوش نہیں تھے، وہ اس سے پہلے فیلڈنگ کوچ کے طور پر کام کرتے تھے مگر بعد میں انھیں گراہم فورڈ کے گذشتہ برس جون میں ذمہ داری چھوڑنے پر عبوری کوچ بنادیا گیا تھا۔ایس ایل سی کا خیال ہے کہ پوتھاس اب انگلینڈ میں جاب ڈھونڈے رہے ہیں، ان کے دور میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان سے یو اے ای میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے سوااور کوئی بھی اہم کارنامہ انجام نہیں دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…