اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ :آج بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینگے

datetime 16  اپریل‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ نجی ایئرلائن محمد حفیظ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ (آج) منگل اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ پر غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ پر پابندی ہے اور گزشتہ سال ان کے ایکشن پر اعتراض

اٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائروں نے ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھاتاہم محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پْرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ محمد حفیظ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ایک روزہ میچز میں 136 اور 81 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…