پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مائیکروسافٹ کے ذریعے درست عمرکا اندازہ لگایا جا سکتا ہے

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مائیکرو سافٹ نے ایک دلچسپ ویب پیج لانچ کیا ہے جو کسی بھی شخص کی تصویر کو جانچ کے اس کی عمر اور جنس کی شناخت کرلیتا ہے۔ یہ خبر پڑھنے میں جس قدر دلچسپ معلوم ہوتی ہے، اس کے استعمال کنندگان کیلئے اسی قدر جارحانہ ہے کیونکہ تاحال مائیکروسافٹ کے ذریعے اپنی درست عمرکا اندازہ لگانے میں کامیاب افراد کی شرح بے حد کم ہے۔ ہاو¿ اولڈ ڈاٹ نیٹ کے ایک استعمال کنندہ نے اپنی تمام تصاویر میں سے چھانٹ کے بہترین تصویر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی تاہم چند ہی سیکنڈز بعد سامنے آنے والے جواب نے مذکورہ یوزر کو چکرا کے رکھ دیا کیونکہ ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ وہ دراصل اپنی عمر سے پندرہ برس بڑا ہے۔ اسی طرح جب ان کی ساتھی خاتون نے اپنی تصویر پیج پر اپ لوڈ کی تو ان کی عمر ، اصل سے بے حد کم بتائی گئی۔
اس ایپلی کیشن کے بارے میں ”دی ورج“ نے بہترین تبصرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دراصل یہ ویب پیج یہ نہیں بتاتا کہ آپ کتنے بوڑھے ہیں بلکہ یہ بتاتا ہے کہ آپ کتنے بوڑھے نہیں ہیں۔
اس بارے میں مائیکروسافٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈیٹا اینالیسز اور مشین کے چہرے کے خدوخال کو پڑھنے کی صلاحیت پر کام کررہے ہیں اور کیلئے مختلف قسم کے تجربات کئے جارہے ہیں۔ مائیکروسافٹ ماہرین کے مطابق یہ ویب سائٹ صرف ایک دن میں تیاری کے بعد لانچ کی گئی اورتجرباتی طور پر کچھ لوگوں سے کہا گیا کہ وہ اس کا تجربہ کریں تاہم ہزاروں افراد اس ویب پیج پر امڈ آئے۔ ضروری نہیں ہے کہ مذکورہ ویب پیج پر اپنی ذاتی تصویر ہی اپ لوڈ کی جائے تاہم یہ ضروری ہے کہ تصویر تین ایم بی سے زیادہ کی نہ ہو۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس کے فیچرز کو بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں وہ اس ویب پیج کی کامیابی کو یقینی بنا لیں گے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…