ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی ، سمیع اسلم ، حارث سہیل، بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق،

اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں۔ نوجوان کھلاڑی محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی کو بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورت کی تھی اور پانچ روزہ کیمپ مکمل ہونے کے بعد 25 میں سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔جب کہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اضافی کھلاڑی بھیجنے کی اجازت دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل نہ ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…