اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پٹرول پمپس پر ہیرا پھیری کیسے کی جاتی ہے اور اس سے کیسے بچاجا سکتا ہے ؟ان طریقوں پر عمل کر کے آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک شہری نے پٹرول پمپ کے فلر کی چوری پکڑ لی،۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں ڈاکٹر ہسپتال کے سامنے واقع پٹرول پمپ کی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری اپنی کار میں 15 لٹر پٹرول ڈلواتا ہے لیکن گاڑی میں ایک قطرہ بھی پٹرول نہیں جاتا بلکہ مشین خالی ہی چلتی رہتی ہے۔ شہری نے اس

سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ۔تسلی کیلئے ویڈیو بنانے والے شہری نے مشین آپریٹر سے جب مشین چلانے کا کہا تو وہ خالی ہی چلی ، دو بار یہی عمل دہرایا گیا جس کے بعد تیسری بار جب نوزل مشین سے اتاری گئی تو اتنی دیر میں میٹر 12 روپے کا بل بناچکا تھا۔ شہری نے  ملازم سے جب اس سارے فراڈ سے متعلق پوچھا  تو اس نے کہا کہ مشین ہوا لے رہی ہے۔قارئین کرام  2 باتیں بالکل واضح ہوجاتی ہیں جن پر عمل کرکے یقینی طور پر پٹرول پمپس پر ہونے والے فراڈ سے بچا جاسکتا ہے۔ایک تو یہ کہ جب بھی پٹرول ڈلوائیں تو نوزل مشین سے الگ کروانے کے بعد ریٹ لگانے کی اجازت دی جائے، کیونکہ جب نوزل مشین میں ہی اٹکی ہو اور اس وقت ریٹ لگایا جائے تو اس میں فراڈ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔دوسرا یہ کہ پٹرول ڈلوانے کیلئے گاڑی سے باہر نکل کر اس عمل کی نگرانی کی جائے اور نوزل کو ٹینکی کے اندر پوری طرح داخل کرنے کی اجازت نہ دی جائے بلکہ اسے ٹینکی سے تھوڑے فاصلے پر رکھا جائے تاکہ پٹرول ڈلنے کے عمل کی اپنی آنکھوں سے دیکھ کر تسلی کی جاسکے۔ان باتوں پر عمل کر کے آپ پٹرول پمپس والوں کے فراڈ سے بچ سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…